لبنان

حکومت بجلی کی فراہمی کی ایرانی پیشکش کو فورا قبول کرے، حزب اللہ اور امل کا مشترکہ بیان

شیعیت نیوز: لبنانی مزاحمتی تحریکوں حزب اللہ اور امل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں تاکید کی ہے کہ حکومت، ایران کی جانب سے بجلی کی فراہمی کی پیشکش کو فورا قبول کرے۔

روسی خبررساں ایجنسی روسیا الیوم کے مطابق حزب اللہ اور امل نے لبنان کے جنوبی شہر النبطیہ میں منعقد ہونے والی اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں خطے کے ساتھ ساتھ ملک کے اندرونی مسائل پر بھی گفتگو کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مشترکہ پریس کانفرنس میں لبنانی مزاحمتی تحریکوں نے حالیہ ملکی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے لبنانی عوام کے مسائل کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے اور جامع منصوبہ بندی کرنے پر زور دیا اور تاکید کی کہ عوام نئے پارلیمانی انتخابات کے لئے تیاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں رمضان المبارک کا مہینہ بڑے جوش و خروش اور خصوصی روحانیت کے ساتھ داخل

حزب اللہ و امل نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دلیرانہ موقف اختیار کرتے ہوئے امریکی دباؤ کو کسی صورت قبول نہ کرے۔

لبنانی مزاحمتی تحریکوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ امریکی سفیر ڈورتھی شے کے جھوٹے وعدوں پر کان نہ دھرے اور بیروت کے لئے مصر و اردن سے بجلی کی درآمد پر ہرگز یقین نہ کرے۔

حزب و امل نے تاکید کی کہ حکومت، عوام کو لاحق توانائی کے مسائل کو حل کرنے والی اس ایرانی پیشکش کو جلد از جلد قبول کر کے پورے ملک کو بجلی کے بحران سے باہر نکالے۔

اس بیان میں، مقررہ مدت کے اندر ملک میں نئے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد پر بھی زور دیا گیا جبکہ حزب اللہ و امل نے اپنے گہرے اتحاد پر ایک مرتبہ پھر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا اتحاد ہے جو ملکی استحکام، خودمختاری اور ناجائز وسعت طلبی، انحصار و غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ معمول کے تعلقات پر مبنی تمام سازشوں سے رہائی کا ضامن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button