اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کی چین میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات انتہائی مثبت و مفید قرار

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس موقع پر میں نے حسین امیر عبداللہیان کو افغانستان کے حالات کے بارے اپنی نظر سے بھی آگاہ کیا۔

شیعیت نیوز: چین میں منعقد ہونے والی افغان ہمسایہ ممالک کی تیسری کانفرنس میں شرکت کے لئے ٹیونیزیا میں موجود وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد خبرنگاروں سے گفتگو میں اس ملاقات کو انتہائی مثبت و مفید قرار دیا ہے۔

اپنی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ ملاقات بہت اچھی رہی، کہا کہ اس ملاقات کے دوران میں نے ایرانی وزیر خارجہ کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے 48ویں اجلاس سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور ہم نے ایران و پاکستان کے باہمی تعلقات کی توسیع پر گفتگو کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ میں نے ایرانی ہم منصب کے ساتھ اتفاق کیا ہے کہ ایران و پاکستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے آئندہ اجلاس کو جلد از جلد بلائے جائے گا، کہا کہ ہم نے اس ملاقات میں باہمی تعلقات اور اقتصادی امور کی توسیع پر بھی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ،4 ہلاک

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس موقع پر میں نے حسین امیر عبداللہیان کو افغانستان کے حالات کے بارے اپنی نظر سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں میں نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر فائر کئے گئے میزائل کے بارے بھی انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا اور اعلان کیا کہ پاکستان کے نزدیک یہ اقدام انتہائی سنجیدہ اور اہم ہے جسے ہم نے حتی سلامتی کونسل میں بھی اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم بھارت سے اپنے کئی ایک سوالات کے صحیح جوابات کی توقع رکھتے ہیں کیونکہ بھارت کی جانب سے تاحال پیش کی جانے والی وضاحت ہمارے لئے رضایت بخش نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے اپنی گفتگو کے آخر میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ میں نے حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) اور یوکرین کی صورتحال پر بھی گفتگو کی، تاکید کی کہ مجموعی طور پر یہ ملاقات انتہائی اچھی رہی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button