او آئی سی عالم اسلام میں خودساختہ اسرائیل کے اثرو رسوخ کو روکے، خطیب زادہ

شیعیت نیوز: اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ایران کے نمائندے نے، عالم اسلام میں غاصب صیہونی ٹولے اسرائیل کے اثرو رسوخ کا راستہ روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بدھ کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری او آئی سی کی وزارتی کونسل کے اجلاس کے دوسرے روز اپنے خطاب میں ایران کے نمائندے سعید خطیب زادہ نے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ اسلامی دنیا میں اسرائیل کے اثرو رسوخ کا راستہ روکے۔
خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ عالمی اور علاقائی مسائۂ میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔
خطیب زادہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران افغانستان میں امن و سلامتی کو ایران کی سلامتی سمجھتا ہے اور افغانستان میں امن و صلح کے قیام کے سلسلے میں اپنی تمام کوششوں کو بروی کار لا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان کے بحران سے نکلنے کے لئے افغانستان میں جامع حکومت کی تشکیل ضروری ہے جس میں افغانستان کے تمام گروہ شامل ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : شام سے تعلقات میں وسعت ایران کی اولویت ہے، حسین امیر عبداللہیان
خطیب زادہ نے شام کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم شام کے عرب ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم شام کی ارضی سالمیت کے خواہاں ہیں اور شام پر اسرائيل کے مجرمانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
ایرانی نمائندے نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سازشی تعلقات اور سازشی مذاکرات کی مخالفت کرتے ہیں۔ ہم اسرائیل کو جعلی اور غاصب حکومت سمجھتے ہیں اور اسلامی تعاون کو اسلامی ممالک کے ساتھ اسرائیل کے بڑھتے ہوئے تعلقات اور اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
سعید خطیب زادہ نے اپنی تقریر میں پشاور کے کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی بھی مذمت کی اور شہید و زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کی حمایت اور مشارکت انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کیے جانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس مسئلے کے حل میں مدد دینے کی غرض سے اپنی پوری گنجائشیں فریقین کے سامنے رکھنے کے لیے آمادہ ہے۔