ایران

عالمی یوم نوروز کی مناسبت سےاقوام متحدہ میں تقریب کا انعقاد

شیعیت نیوز: نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران اور نوروز منانے والے 11 دیگر ممالک کی شرکت سے بروز منگل عالمی یوم نوروز کی مناسبت سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے مجید تخت روانچی کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدر نے بھی شرکت کی۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ ایک ایسی دنیا میں جہاں انسانیت کو وبائی امراض، انتہا پسندی، تشدد، دشمنی اور تنازعات جیسے متعدد عالمی چیلنجوں کا سامنا ہے نوروز اور اس کے بلند پایہ پیغامات سے جیسے امن، دوستی، یکجہتی اور ہمدردی سے الہام لینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ارض پاک پاکستان کی تکمیل کے لیے پوری قوم کو دیانتداری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، علامہ راجہ ناصر

مجید تخت روانچی نے اس موقع پر کہا کہ نوروز، کئی ہزار سالہ تاریخ، تہذیب اور ثقافت کی تائید کے ساتھ، مختلف نسلوں اور معاشروں کی اجتماعی یاد میں ان دیرپا لمحات میں سے ایک ہے۔

تخت روانچی نے کہا کہ اس کے علاوہ، نوروز نہ صرف ماضی، حال اور مستقبل کے درمیان ایک مضبوط پل ہے، بلکہ ثقافتی تنوع کا احترام کرتے ہوئے مشترکہ اقدار اور نظریات کے تحفظ کی علامت بھی ہے جو تاریخ کے تناظر میں ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقل ہوتا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے مزید کہا کہ فارسی میں نوروز کا مطلب نیا دن ہے، جس میں ترقی اور دوبارہ جنم لینے کا پیغام ہے، اور یہ ایک نئے آغاز، ایک نئے موقع اور نئی امید کی علامت ہے۔

آخر میں انہوں نے تقریب کے شرکاء کو عالمی یوم نوروز کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی تقریر کا اختتام ایران کے مشہور شاعر حافظ شیرازی کی ایک نظم سےکیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button