اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ملک بھر میں "یوم پاکستان” کی تقریبات جاری، عوام میں جوش و خروش

شیعیت نیوز:  ملک بھر میں یوم پاکستان قومی و ملّی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، دن کا آغاز مساجد میں خصوصی دعاؤں سے ہوا، پاک فوج کی طرف سے توپوں کی سلامی دی گئی۔

یہ دن 23 مارچ 1940ء کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔ یہ قرارداد لاہور منٹو پارک میں میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔ منٹوپارک کے مقام پر آج گریٹر اقبال پارک موجود ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرارہے ہیں، پاک فوج کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کی پریڈ کی اہم تقریب اسلام آباد میں ہوئی، جس میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات اور غیر ملکی مہمانشریک ہوئے۔ کراچی میں قائد اعظم جبکہ لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقارتقریب ہوئی، جس میں اعلیٰ حکومتی، عسکری شخصیات نےشرکت کی، اس کے بعد عام شہریوں کو مزار اقبال اور قائد اعظم کی قبور پر حاضری دینے کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button