اہم ترین خبریںپاکستان

آیت اللہ رے شہری کی رحلت،علامہ راجہ ناصر جعفری اور ایم ڈبلیوایم قائدین کا اظہار افسوس

شیعیت نیوز:  حرم حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی ؑ کے متولی آیت الله محمد محمدی رے شہری تہران کے خاتم الانبیاء ؐ ہسپتال میں رحلت کرگئے۔ان کی عمر 75 سال تھی۔مرحوم جيد عالم دین اور اسلامی انقلاب کے سرگرم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔

ان کی ناگہانی وفات پر سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی و دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آیت اللہ محمدی ری شہری 75 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے

قائدین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ تمام عالم تشیع آیت الله محمدی رے شہری کے انتقال پر ملال پر سوگوار ہے ،ان کا انتقال ملت تشیع کے لئے عظیم صدمہ ہے ،تمام ملت اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے حضور تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آیت اللہ محمدی رے شہری اسلامی جمہوریہ ایران کے قیام کے بعد پہلے وزیر اینٹلی جنس مقرر ہوئے۔آیت الله محمدی رے شہری نمائندہ ولی فقیہ اور مجلس خبرگان کے رکن بھی رہے ہیں جبکہ وہ دار الحدیث اور دانشگاہ قرآن و حدیث کے مدیر اور متعدد کتب کے مؤلف بھی تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button