اہم ترین خبریںپاکستان

جے ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس ملتان میں اختتام پذیر

شیعیت نیوز: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے کی۔ اجلاس سے علامہ سید ساجد علی نقوی نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔

اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر و رکن نظارت جے ایس او پاکستان علامہ سید محمد تقی نقوی، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان و رکن نظارت جے ایس او پاکستان حجت الاسلام و المسلمین علامہ شبیر حسن میثمی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید مصور عباس نقوی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما سید اظہار حسین بخاری، سابق مرکزی صدر و رکن نظارت جے ایس او پاکستان سید ذیشان حیدر شمسی، سابق مرکزی سینئر نائب صدر جے ایس او پاکستان خضر جسکانی، سابق ڈویژنل صدر ملتان قاسم علی نقوی، پروفیسر یونس اور دیگر نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں سانحہ کوچہ رسالدار پر تعزیت کیلئے تحریک منہاج القرآن کے وفد کی جامعہ عارف الحسینی آمد

مجلس عاملہ کے اجلاس کی تیسری نشست میں مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے نومنتخب مرکزی کابینہ سے حلف لیا اور اراکین عاملہ سے سالانہ پروگرام کی منظوری لی۔ اجلاس میں سانحہ پشاور کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ولادت باسعادت امام زمانہ علیہ السلام کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button