اہم ترین خبریںپاکستان

ٹریفک قوانین کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے، سیدہ زہرا نقوی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کی ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی نے ٹریفک قوانین کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

قرارداد رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے جمع کرواتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں کے تعلیمی نصاب میں ٹریفک قوانین کو شامل کیا جائے اور سکولوں میں بچوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کیساتھ ساتھ ان کی عملی طور پر بھی تربیت کی جائے۔

مجلس وحدت مسلمین کی ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ اگر ہم اپنی سڑکوں کو محفوظ بنا لیں تو قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مجمع المدارس کا 20 سے 27 مارچ تک ہفتہ پاکستان منانے کا اعلان

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے حادثات ٹریفک قوانین سے لاعلمی کا نتیجہ ہیں، پاکستان میں ٹریفک حادثات میں سالانہ 35 سے 40 ہزار افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں افراد معذور ہو جاتے ہیں۔ پنجاب میں روزانہ اوسطاً 750 حادثات رونما ہوتے ہیں، جن میں سے روزانہ 9 افراد اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کو محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک قوانین سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے، ٹریفک قوانین کی پابندی کو بچوں کی زندگی میں راسخ کرنا ہو گا، سکولوں میں بچوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کے ساتھ ساتھ ان کی عملی طور پر بھی تربیت کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button