اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او ملتان ڈویژن کے سعودی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کی جانب سے سعودی عرب میں 80 سے زائد بے گناہ مسلمانوں کے ظالمانہ قتل کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے ملتان ڈویژن کے صدر جوہر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کی ظالمانہ اور غیر انسانی کارروائیاں اپنی بادشاہت کے تحفظ کے لئے ہیں، عرب بادشاہوں نے اپنے آپ کو امریکہ اور اسرائیل کی غلامی کے لئے پیش کر دیا ہے، سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے مفادات کا محافظ بنا ہوا ہے اور یہ اسلام سے خیانت ہے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مرزا وجاہت علی نے کہا کہ پچھلے 7سالوں سے یمن پر ایک غیر مساوی جنگ مسلط کی ہوئی ہے، جس میں ہزاروں بے گناہ لوگ اپنی جانیں دے چکے ہیں، لیکن عالمی ادارے اس ظلم پر خاموش نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کا یہ اقدام یہود ونصاری کی خوشنودی کے لیے ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

جوہر عباس نے کہا کہ دوسری طرف یوکرائن جو امریکہ کے مفادات کے لئے استعمال ہو رہا ہے، عالمی میڈیا پر اس کے لئے واویلا مچایا ہوا ہے، عیاش سعودی بادشاہ اپنے ملک کے اندر ظلم و غارت گری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، اس ظالمانہ کارروائی میں ایک 13 سالہ بچے کو بھی شہید کیا گیا ہے، جو عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

آج دنیا کے حالات بدل رہے ہیں، امریکہ اور اس کے حواریوں کو ہر محاذ پر شکست ہو رہی ہے۔ لہذا پاکستان کے حکمران بھی ہوش کے ناخن لیں اور عربوں کے مفادات پر اپنے آپ کو قربان نہ کریں۔

اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل اور آل سعود کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرے میں سابقہ ڈویژنل صدر عاطف سرانی، ثقلین نقوی، ابوذر مہدی اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button