ایران

ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے دو دہشت گرد گروہوں کو تباہ کردیا

شیعیت نیوز: حضرت امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں نے غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز سے وابستہ دو دہشت گرد گروہوں کو تباہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق، حضرت امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں کی انتھک کوششوں سے غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز سے وابستہ دو دہشت گرد گروہوں کو تباہ کردیا گیا۔

وزارت انٹیلی جنس کی کارروائیوں سے، چھ مسلح دہشت گرد جو صوبہ سیستان اور بلوچستان میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام کرنے والے متعدد غیر ملکی شہریوں کو قتل کرنے کے مشن کے ساتھ ملک میں داخل ہوئے تھے، کی شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا؛ اس کے علاوہ ان دو دہشت گردوں کی سپورٹ ٹیم بھی تباہ کردی گئی۔

امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں نے ایران کے معزز لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جان کو قربان دینے پر تیار ہیں اور غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کو لا جواب نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی جوہری تنصیب میں تخریب کاری کی اسرائیلی سازش ناکام

دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس نے فردو ایٹمی تنصیبات میں تخریبی کارروائی کا ارادہ رکھنے والے نیٹ ورک کے افراد کو گرفتار کر لیا۔

صیہونی حکومت برسوں سے فردو جوہری تنصیبات میں تخریبی کارروائی کی کوشش میں ہے لیکن اب تک کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ٹولے اسرائیل کے افسروں نے اپنی تازہ ترین کوشش میں آئی آر-6 سنٹریفیوج کے ایک اپریٹر سے قریب ہونے کے لئے نیا طریقۂ کار اختیار کیا جس کے تحت انہوں نے اس سینٹریفیوج کے آپریٹر کے ایک پڑوسی سے رابطہ قائم کیا اور پھر اسے نقد پیسے، لیپ ٹاپ، ڈیجیٹل کرنسی کا ٹوکن اور موبائل دے کر سینٹریفیوج کے آپریٹر سے رابطہ قائم کرنے کی ٹریننگ دی۔

اس کے بعد صیہونی حکومت کے دھوکے میں آئے شخص نے حساس معلومات اکٹھا کرنے کے مقصد سے فردو تنصیبات کے ملازم سے قربت بڑھانے کی کوشش شروع کی۔ سبھی پیسوں کا لین دین نقد اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہوا تاکہ کسی طرح کا راز نہ کھل سکے۔

اسرائیلی جاسوس، ہانگ کانگ کی ایک کمپنی کے نمائندے کے بھیس میں ایک دوسرے شخص کی مدد سے فردو کے ملازم سے رابطہ کرتا ہے۔ اس رابطے میں سافٹ ویئر کا آرڈر دیتا ہے اور مرحلہ وار طریقے سے فردو کے اس ملازم کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

فردو کا ملازم جاسوس کی اصلیت سے باخبر ہو گیا تاہم اُس نے صیہونی ایجنٹ کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھا۔ ان تمام مراحل پر سپاہ پاسداران کی انٹیلیجنس کی نظر رہی اور آخرکار وہ اصل نیٹ ورک تک پہونچ گئے۔

تحقیقات کے بعد اس بات کا انشکاف ہوا کہ یہ نیٹ ورک عید نوروز سے قبل فردو میں تخریبی کارروائیاں انجام دینے کا ارادہ رکھتا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button