دنیا

اسرائیل اپنی ہی قبر کھود رہا ہے، صیہونی تجزیہ نگار زہیر اندراوس کا بڑا بیان

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے ایک تجزیہ نگار زہیر اندراوس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنی ہی قبر اپنے ہاتھوں سے کھود رہا ہے۔

رای الیوم اخبار نے اسرائیلی تجزیہ نگار زہیر اندراوس کا ایک مقالہ شائع کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیل اور اس کی فوج پوری طرح سے آبادکاروں، انتہا پسند اقلیتوں اور نسل پرستوں کی غلام بن چکی ہے۔

وہ لکھتے ہیں کہ آج اسرائیلی فوجی، صیہونیوں کے نزدیک متبرک اور مقدس گائے سمجھی جاتی ہے کیونکہ 1948 میں فلسطینی عربوں کے ویرانے پر اسرائیل کے قیام کے وقت سے ہی، غاصب حکومت کا دفاع کر رہے ہیں لیکن یہاں وہاں سے صیہونیوں کی آوازیں آ رہی ہیں جو اسرائیل کی دفاعی فوج کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین کو نیٹو کی رکنیت کا وعدہ ایک غلطی تھی، جوزف بورل کا اعتراف

مثال کے طور پر اسرائیل کی قانون داں اور تجزیہ نگار رینا عناتی اسرائیل ٹائمز نامی ویب سائٹ پر اپنے مقالے میں مقبوضہ فلسطین میں تعینات فوجیوں کے رویے اور سلوک کی شدید تنقید کرتی ہیں جو آبادکاروں کی حمایت کے بہانے فلسطینیوں کے خلاف بڑے جرائم کا ارتکاب ہوتے ہیں، یہ اسرائیل میں اختلافات کی جنگاری اور ایسے گروہ کے پیدا ہونے کی داستاں بیان کرتے ہیں جو حکومت اور فوج سے بری طرح متنفر ہیں۔

اسرائیل کے اس تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج میں اگلے کچھ برسوں میں خطرناک تبدیلیاں رونما ہونے لگی ہیں۔

اسرائیلی تجزیہ نگار زہیر اندراوس کا کہنا ہے کہ فوج کی جانب سے آبادکاروں کے دفاع کا مقصد، غاصب حکومت کی حفاظت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس چیز نے اسرائیلیوں کو خطرناک نتائج پر پہنچا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button