جوہری جنگ مغربی ممالک کا پروپگنڈہ ہے، سرگئی لاوروف

شیعیت نیوز: روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرین تنازع کا جوہری جنگ میں تبدیل ہونے کا کوئی امکان نہیں۔
روسی وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ یوکرین کا تنازع جوہری جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
سرگئی لاوروف کا مزید کہنا تھا کہ جوہری جنگ سے متعلق بات مغربی ممالک نے شروع کی ۔ یوکرین تنازع کا رخ جوہری جنگ کی طرف ہونے کا امکان نظرنہیں آتا ہے۔
واضح رہے کہ روس کے وزیر خارجہ کا یہ بیان روس اور یوکرین کے وزراء خارجہ کے مابین ہونے والے مذاکرات کے بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : روس کیمیائی حملہ کر سکتا ہے، سبھی ہوشیار رہیں، ترجمان جین ساکی
ہونے والے مذاکرات کے بعد رورس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یوکرین کو غیر جانبدار اور غیر مسلح ہونا پڑے گا۔ جبکہ یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیتری کولیبا کا کہنا تھا کہ روس کے مطالبے یوکرین کو تسلیم کرنے کے مترادف ہیں۔ تاہم ہم سیاسی راہ حل چاہتے ہیں۔
انتالیا میں روسی اور یوکرینی وزرائے خارجہ میں مذاکرات بے نتیجہ رہنے کےبعد انخلا کا عمل مزید تیز ہوگیا۔
یوکرین پر روس کا فوجی آپریشن تیسرے ہفتے میں داخل ہوگیا، ترکی میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد روس نے یوکرین کے شہروں پر حملے تیز کر دیئے، دارالحکومت کیف کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے۔
روسی فوج نے کیف کے گرد گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے نواحی قصبے بوچا کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے، شہر کے باہر روسی اوریوکرینی فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔ یوکرینی فوجیوں نے روس کے متعد ٹینک تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ادھرخارکیف، سومی اور ماریوپول سمیت دیگر شہروں میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
روس نے اعلان کیا ہے کہ شہریوں کو روس جانے کے لیے ہر روز انسانی راہداری مہیا کی جائے گی۔