مشرق وسطی

داعش کے نئے سرغنہ کا اعلان، جانیے کون ہے وہ خونخوار شخص؟

شیعیت نیوز: دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے نئے سرغنہ کا اعلان کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے جمعرات کی شام کو ایک بیان جاری کرکے اپنے سابق سرغنہ کی ہلاکت کی تائید کرتے ہوئے نئے سرغنہ کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : منافق اعظم خلیفہ رجب طیب اردگان نےمسلم امہ کو ارتغل غازی میں لگا کر اسرائیلی صدر کو ترکی بلاکر تاریخی استقبال کردیا

داعش نے اپنے بیان میں کہا کہ گروہ کے سابق سربراہ ابو ابراہیم القرشی کی موت ہوگئی۔ المیادین چینل نے یہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ داعش انے ابو الحسن الہاشمی القرشی کو اپنا نیا سرغنہ منتخب کیا ہے۔

داعش کے ترجمان ابو عمر المہاجر کی جانب سے یہ ویڈیو پیغام جاری ہوا۔ اس پیغام میں دنیا کے مختلے ممالک میں اس گروہ کی خراب صورت حال کا اعتراف کرتے ہوئے شام کے شمال مشرقی صوبے الحسکہ کی غویران جیل پر داعش کے حملے کی جانب اشارہ کیا اور دعویٰ کیا کہ داعش کے عناصر کا فرار ہونا ایک تاریخی واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک عزیز پاکستان کو توڑنے کے لیے ملک میں مذہبی، لسانی، سیاسی اور مختلف طریقوں سے فساد برپا کئے جارہے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

واضح رہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے دہشت گرد امریکی فوجیوں کی براہ راست حمایت سے یہ دکھاوٹی حملہ انجام دیا تھا جس میں داعش کے کئی سرغنہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

کچھ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت سے ہونے والے اس حملے کی وجہ سے کم از کم 750 داعش کے اعلی سرغنہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button