اہم ترین خبریںایران

ہمیں دشمنوں پر سبقت حاصل ہے، میجر جنرل حسین سلامی

شیعیت نیوز: پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہمیں دشمنوں پر سبقت حاصل ہے اور آج ہماری کامیابیاں لوگ کی قیادت، حمایت اور ہمدردی کی پیروی کا نتیجہ ہیں۔

یہ بات میجر جنرل حسین سلامی نے جمعرات کے روز ایرانی پاسداران انقلاب کے کور کمانڈرز فورم میں کہی۔

انہوں کہا کہ دفاع مقدس کے سالوں کی اختراعات صرف اسی دور تک محدود نہیں ہیں بلکہ مستقبل کے لیے مستقل اور فائدہ مند بھی ہیں۔

میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ جہاد سب سے خوبصورت نیک عمل ہے اور اسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، ایرانی عوام مقدس دفاعی دور میں عوام کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایران کو دشمنوں کے خطرات کا سامنا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یورپ کے حالیہ واقعات اور پیش رفت نے ایران کو ترجیحات سے باہر نہیں کیا ہے اور دشمن نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں، فوجی دھمکیوں اور نفسیاتی اور انٹیلیجنس جنگ کا سہارا لیا ہے۔ لیکن ایرانی پاسداران انقلاب مضبوطی سے دشمنوں کی سازشوں اور نفرت کے خلاف ڈٹ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی شام کے خلاف بے بنیاد الزامات کو دہرانے پر سلامتی کونسل کے ماہانہ اجلاسوں پر تنقید

دوسری جانب ایرانی اسپیکر نے کہا ہے کہ مزاحمتی تحریک اور حرمین شریفین کے محافظ صیہونیوں کے جرائم کو لا جواب نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بات محمد باقر قالیباف نے جمعرات کے روز دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں سپاہ پاسداران کے دو فوجیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں دمشق کے قریب اسرائیلی حملے کے نتیجے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دو فوجیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

قالیباف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ناجائز صیہونی ریاست اس جرم کی قیمت ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق، 8 مارچ کو، سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے اطلاع دی کہ دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سپاہ کے دو فوجی شہید ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز دمشق کے مضافات میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے کے نتیجے میں حرمین شریفین کے محافظ کرنل احسان کربلائی پور اور کرنل مرتضیٰ سعیدنژاد شہید ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button