اردن کی مذہبی جماعتوں کی اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے دورہ ترکی مذمت
شیعیت نیوز: اُردن کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت اسلامک ایکشن فرنٹ نے ترکی کی طرف سے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے استقبال کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی دشمن کے ساتھ ہر طرح کی معمول کی روش کو مسترد کرنے پر زور دیا۔
اسلامک فرنٹ کے عہدیدارایمن ابوالرب نے بدھ کے روزایک تحریری پریس بیان میں کہا کہ ترکی میں صیہونی رہنماؤں کے استقبال میں خاص طور پرجارحیت اوردہشت گردی میں اضافے کے ساتھ ترکی میں اسرائیلی صدر کا استقبال ناقابل قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ شیخ انور علی نجفی کی جامعتہ الکوثرکے وفدکے ہمراہ خانوادہ شہدائے پشاور اور زخمیوں سے ملاقات
ابو الرب نے ترک حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کی کوششیں ترک کرے۔ ہم انقرہ کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ کہ قابض صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام سے کسی عرب یا مسلمان ملک کا کوئی مفاد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے انقرہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ترک عوام اور عرب اور اسلامی ممالک کے لوگوں کے مؤقف سے ہم آہنگ رہے جو قابض ریاست کو ملک کے پہلے دشمن کے طور پر دیکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تیاریاں مکمل ، ایم ڈبلیوایم کی جانب سے متنازعہ یکساں قومی نصاب پرقومی شیعہ کانفرنس 12 مارچ کو ہوگی
خیال رہے کہ بدھ کو صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرزوگ کا استقبال کیا اور عبرانی میڈیا نے انقرہ کے صدارتی محل میں ہونے والے استقبال کو سفارتی پروٹوکول کے مطابق اعلیٰ ترین قرار دیا۔







