مشرق وسطی

شام پر پھر صیہونی فوج کا حملہ، شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔

شیعیت نیوز: صیہونی فوج نے ایک بار پھر دمشق کے مضافات پر میزائیل حملہ کیا جسے شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔

نیوز ایجنسی سانا کے مطابق، پیر کی صبح صیہونی فوج نے دارالحکومت دمشق کے مضافات پر میزائل حملہ کیا جسے شام کی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا۔

صیہونی فوج نے گزشتہ کچھ ہفتوں میں کئی بار شام پر حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران غیر واضح پیغامات کی بجائے امریکی رویئے کی بنیاد پر فیصلہ کرتا ہے، خطیب زادہ

صیہونی بمبار جہاز، لبنان کی فضائیہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جولان ہائٹس سے آئے دن شام پر میزائل حملے کرتے ہیں ۔

لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فورسز، متعدد رپورٹوں میں اس بات کا ذکر کر چکی ہے کہ صیہونی فوج ہر دن اقوام متحدہ کی قراراداد کی حلاف ورزی کرتی اور اسی طرح لبنان کی فضائیہ کی بھی خلاف ورزی کرتی ہے۔

مبصرین کی نظر میں شام پر صیہونی فوج کے آئے دن حملے خطے کو سنگین خطرات سے دوچار کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button