بادشاہ عمان ہیثم بن طارق کا یوکرائن بحران پر ردعمل

07 مارچ, 2022 12:30

شیعیت نیوز: عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق نے یوکرائن میں روسی فوجی آپریشن پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اناطولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عمان کے بادشاہ سلطان ہیثم بن طارق نے کہا کہ وہ یوکرائن میں پیش آنے والی صورتحال کو انتہائی تشویش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور ملک کے موجودہ حالات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور جامع مسجد امامیہ میں خودکش حملے کے سہولت کار کا کس عرب ملک سے تعلق ہے، اہم انکشاف سامنے آگیا

رپورٹ کے مطابق عمان کے بادشاہ سلطان ہیثم بن طارق نے پہلی بار کابینہ کے اجلاس میں یوکرائن میں پیش آنے والی صورتحال پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے سفارت کاری کی طرف لوٹنے اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے مطابق بحران کے فریقین کے درمیان پرامن مذاکرات کی بنیاد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ پشاور کے خلاف علامہ ساجد نقوی کی ہدایت پر ایس یو سی کراچی کی نمائش تا پریس کلب احتجاجی ریلی

یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ جمعرات کی صبح یوکرائن کے خلاف ایک خصوصی فوجی آپریشن کا باضابطہ آغاز کیا جس کے سلسلہ میں روس نے کہا ہے کہ اس آپریشن سے اس کا مقصد عالمی جنگ کو روکنا ہے۔

قابل ذکر ہے امریکی سمیت متعدد مغربی ممالک روس کی اس کاروائی کو دہشت گردی سے تعبیر کررہے اوراس کی بنا پر روس کےخلاف سنگین پابندیاں بھی عائد کی ہیں جبکہ بین الاقوامی ماہرین نیٹو کے مقابلہ میں روس کے اس اقدام کو صحیح قرار دیتے ہیں۔

9:10 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top