قاتل خدا کی بدترین مخلوق اور اسلام اور مختلف توحیدی مذاہب کے دشمن ہیں، الوفاق بحرین

07 مارچ, 2022 12:23

شیعیت نیوز: بحرین کی شیعہ جماعت نیشنل اسلامک الوفاق بحرین نے پاکستان کے شہر پشاور میں شیعہ جامع مسجد میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے جس میں نماز جمعہ کے دوران اللہ کے بندوں کو نشانہ بنایا گیا اور نتیجہ میں درجنوں شہید اور بے شمار مومنین زخمی ہوئے۔

الوفاق بحرین نے اس بات پر تاکید کرتی ہے کہ قاتل دہشت گرد خدا کی بدترین مخلوق اور اسلام اور مختلف توحیدی مذاہب کے دشمن ہیں۔

الوفاق بحرین پاکستان کے عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور ان کے ساتھ اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہے۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر امریکہ کی بے توجہی پر اعتراض کرتے ہوئے اس سے اس طرف توجہہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی پر امریکی حکومت کی بے توجہی اور دونوں ملکوں کے عہدیداروں کی گفتگو میں اس موضوع کے زیر بحث نہ آنے پر اعتراض کیا ہے۔

بحرین میں 14 فروری سنہ 2011 سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی انقلاب شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کی شام سے یوکرین میں دستک، 1000 دہشت گرد پہونچے،رپورٹ

بحرینی عوام اپنے ملک میں آزادی، انصاف کے قیام، امتیازی سلوک کے خاتمے اور عوام کے ذریعے منتخب حکومت کے اقتدار میں آنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن آل خلیفہ حکومت سعودی اور اماراتی فوجیوں کی مدد سے عوام کے مظاہروں کی سرکوبی کر رہی ہے۔

آل خلیفہ حکومت نے بحرین میں اعتراض کی لہر کو دبانے کے لئے بڑی تعداد میں حزب اختلاف کے لیڈروں کو گرفتار کرکے لمبی مدت کی سزا کے ساتھ جیل میں ڈال دیا ہے۔

انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق، مغربی ایشیا میں سب سے چھوٹے ملک بحرین میں سب سے زیادہ سیاسی قیدی ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا جس میں بحرینی ولی عہد سلمان بن حمد بن عیسی آل خلیفہ کے واشنگٹن دورے اور امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن سے ان کی ملاقات کے ذکر کے ساتھ ہی، بحرینی-امریکی عہدیداروں کی ملاقات میں انسانی حقوق کے مسائل پر توجہہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ امریکی-بحرینی عہدیداروں کی ملاقات صرف اسلحوں کی خرید و فروخت اور تجارتی معاملات تک محدود رہتی ہے جو درست نہیں۔

7:13 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top