داعش کی شام سے یوکرین میں دستک، 1000 دہشت گرد پہونچے،رپورٹ
شیعیت نیوز: روس کے ذرائع نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کو شمالی شام سے یوکرین منتقل کرنے کیلئے ترکی اور یوکرین کے ایک وفد کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کافی عرصے سے روس کی سرکاری اور غیر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ شام سے یوکرین میں دہشت گردوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہم حسین ابن علیؑ کے ماننے والے ہیں، کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلتے ، مرکزی صدر آئی ایس او زاہد مہدی
روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے لے کر روس کی انٹیلی جنس تنظیم نے بھی اسی موضوع کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یوکرین کوایک اور شام میں تبدیل کرنے اور وہاں دہشت گردوں کو جمع کرنے پرمتنبہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں اتوار کے روز روس کے سفارتی اور عسکری ذرائع نے اسپوتنک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یوکرین کے فوجیوں اور ترکی کے شعبے انٹیلی جنس کی ٹیم نے، شمالی شام کا دورہ کیا اور وہاں دہشت گردوں کے سرغنوں سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دہشت گردوں کو ٹریننگ دینے، انھیں مسلح کرنے اور روس کے خلاف لڑنے کیلئے انھیں یوکرین بھیجنے پر گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : سانحہ پشاور اسی شیعہ نسل کشی کا تسلسل ہےجو چالیس برسوں سے ریاستی اداروں اور چند عرب ممالک کی مددسے جاری ہے،علامہ امین شہیدی
اس رپورٹ کے مطابق عالمی دہشت گردوں کو، جو شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، یوکرین میں رہنے کی اجازت دی جائیگی۔
کہا جا رہا ہے کہ یوکرین اس وقت داعش کے 1000 دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کی پناہ گاہ ہے۔
دوسری جانب روس کے بیرونی انٹیلی جنس تنظیم نے کہا تھا کہ امریکہ نے داعشی دہشت گردوں کو یوکرین بھجوانے کیلئے شام کے جنوب مشرقی علاقے التنف میں داعش کے دہشت گردوں کو ٹریننگ دی ہے۔







