اہم ترین خبریںپاکستان

حکمران سیاست سیاست کھیلنے اور اقتدار بچانے کی بجائے عوام کے جان و مال کے تحفظ پر توجہ دیں، علامہ احمد اقبال رضوی

اس موقع پر وزیر زراعت گلگت بلتستان میثم کاظم، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ وحید کاظمی، ملک اقرار حسین، ارشاد حسین بنگش اور دیگر موجود تھے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے سانحہ پشاور کے شہداء کے خانوادوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دہشت گردوں کو پہلے پالا گیا جو آج بے قابو ہوکر مساجد پر حملہ آور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پشاور کے دوران سانحہ کوچہ رسالدار کے زخمیوں کی عیادت اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماء کونسل کے اعلیٰ سطح وفد کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

اس موقع پر وزیر زراعت گلگت بلتستان میثم کاظم، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ وحید کاظمی، ملک اقرار حسین، ارشاد حسین بنگش اور دیگر موجود تھے۔

علامہ احمد اقبال رضوی کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہو سکتا ہے کہ صوبائی درالخلافہ میں اس طرح مزموم مقاصد رکھنے والے لوگ اتنی آسانی کیساتھ دہشتگردی کردیں۔ حکمران سیاست سیاست کھیلنے اور اقتدار بچانے کی بجائے عوام کے جان و مال کے تحفظ پر توجہ دیں۔ یہ سانحہ ناقابل برداشت ہے، اگر حکومت نے اب بھی دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے حوالے سے کوئی نرم گوشہ رکھا تو مکتب اہلبیت کے ماننے والوں کا ردعمل شدید ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button