شیعہ علماء کونسل کے اعلیٰ سطح وفد کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، زخمیوں کی عیادت
علامہ شبیر حسن میثمی نے کہاکہ ہم ہمیشہ امن کے داعی رہے ہیں اور رہیں گے، ملک میں اتحاد وحدت کی فضا کو ہرگز خراب نہیں ہونے دینگے

شیعیت نیوز: شیعہ علما کونسل پاکستان کا اعلی سطح وفد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور پہنچ گیا، امامیہ مسجد کے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔
اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر ،علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی، سکندر عباس گیلانی، اظہار بخاری، مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید راشد حسین نقوی، سابق مرکزی صدر ذیشان حیدر شمسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ پشاور پر اظہار تعزیت کیلئے مائنوریٹیز الائنس پاکستان کی ایم ڈبلیوایم کے قائدین سے ملاقات
علامہ شبیر حسن میثمی نے کہاکہ ہم ہمیشہ امن کے داعی رہے ہیں اور رہیں گے، ملک میں اتحاد وحدت کی فضا کو ہرگز خراب نہیں ہونے دینگے، پاکستان ہماری سرزمین ہے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، اس کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہمارے شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جائیگا۔