اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ پشاور پر اظہار تعزیت کیلئے مائنوریٹیز الائنس پاکستان کی ایم ڈبلیوایم کے قائدین سے ملاقات

انہوں نے کہا شدت پسندی کے خاتمے کے لیے حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

شیعیت نیوز: مائنوریٹیز الائنس پاکستان کے ایک اعلی سطح وفد نے ایم ڈبلیو ایم سیکریٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماوں سے سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا شدت پسندی کے خاتمے کے لیے حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ایم ڈبلیوایم رہنما حاجی زرمست خان سے جواں سال بیٹے کی شہادت پر تعزیت

انہوں نےپشاور میں ہونے والے بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی ۔وفد میں مائنوریٹیز الائنس پاکستان اسلام آباد کے صدر آصف جون، صدر راولپنڈی فیض بھٹی، سینٹرل آرگنائزر آنوش بھٹی، یوتھ پریزیڈنٹ اسلام آباد رفت پرنس، سوشل ایکٹوسٹ وقار بھٹی شامل تھے۔ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی اور دیگر رہنما موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button