وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ایم ڈبلیوایم رہنما حاجی زرمست خان سے جواں سال بیٹے کی شہادت پر تعزیت
شیعیت نیوز: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشیدخان کا پشاور دھماکہ میں شہید ہونے والے علی مرتضیٰ کے والدمجلس وحدت مسلمین کے رہنما حاجی زرمست خان سے ٹیلی فونک رابطہ اور جواں سال فرزند کی شہادت پر اظہارافسو س اور تعزیت ۔
تفصیلات کےت مطابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے جواں سال بیٹے کی افسوسناک شہادت پر رہنما ایم ڈبلیو ایم حاجی زرمست خان کو تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ اعجازبہشتی کی زیر قیادت سانحہ پشاور کے خلاف علامتی دھرنا، قومی شاہراہ بلاک
انہوں نے کہا کہ جواں بیٹے کی المناک شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں،صوبائی حکومت لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔شہید کو بذریعہ ہیلی سکردو پہنچانے کیلئے پاک فوج اور ائیر فورس دونوں سے ہیلی ہائیر کی لیکن ویدر کنڈیشن اور لائٹ آرز کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکا۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائیگا اور ملک دشمن دہشتگردوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے، شہید کے والد نے حکومتی اقدامات، اظہار ہمدردی اور دلجوئی پر شکریہ ادا کیا۔







