گلگت بلتستان عبوری آئینی صوبہ بنانے کا بل سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع ہوگیا
بل میں جی بی اسمبلی کی سیٹیں 33 سے کم کرکے 26 کر دی گئی ہے۔ جی بی اسمبلی میں 22 جنرل سیٹیں، خواتین کیلئے تین جبکہ غیر مسلم کیلئے بھی ایک سیٹ رکھی گئی ہے۔

شیعیت نیوز: بلوچستان عوامی پارٹی نے جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا بل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا۔ بل میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی تجویز کی گئی ہے جبکہ آئین کے آرٹیکل ون میں ترمیم کرکے صوبہ گلگت بلتستان رکھنے کی بھی تجویز کی گئی ہے۔
بل کے تحت جی بی کو قومی اسمبلی میں تین، سینیٹ میں چار سیٹیں دی جائیں گی۔ جی بی میں ہائیکورٹ قائم ہوگا جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ایک ممبر جی بی سے لیا جائے گا۔ بل کے تحت قومی اسمبلی میں تین جنرل سیٹیں دی جائیں گی جبکہ خواتین کیلئے کوئی سیٹ نہیں رکھی گئی۔ سینیٹ میں دو جنرل سیٹ، ایک خواتین کیلئے جبکہ ایک ٹیکنوکریٹ بشمول عالم کیلئے رکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نبی کریم ﷺ نےبعثت سے قبل ہی اپنے اخلاق اور کردار و عمل سے مشرکین کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا، علامہ راجہ ناصرعباس
بل میں جی بی اسمبلی کی سیٹیں 33 سے کم کرکے 26 کر دی گئی ہے۔ جی بی اسمبلی میں 22 جنرل سیٹیں، خواتین کیلئے تین جبکہ غیر مسلم کیلئے بھی ایک سیٹ رکھی گئی ہے۔ پیر کے روز حکومتی جماعت تحریک انصاف کی اہم اتحادی پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر احمد خان، سینیٹر نصیر اللہ بازئی، سینیٹر احمد عمر احمدزئی اور سینیٹر کودہ بابر نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں بل جمع کرا دیا۔