ایران خطے اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے چند دفاعی طاقتوں میں سے ایک ہے، ابوترابی فرد

19 فروری, 2022 08:58

شیعیت نیوز: ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین ابوترابی فرد کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں طبی دستورات کی رعایت کے ساتھ مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ ایران خطے اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے چند دفاعی طاقتوں میں سے ایک ہے اور حضرت علی (ع) کے دستور پر عمل کرتے ہیں ہم اس مقام تک پہنچے ہیں۔

خطیب جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین ابوترابی فرد نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام نے اپنے نامہ میں مالک اشتر کو حکمرانی کے سلسلے میں دو اہم چیزوں کی ہدایت کی جن میں عوامی فلاح و بہود ، تعلیم وتوسیع اور ملک کی تعمیر و ترقی شامل ہیں۔

ایران نے مالک اشتر کے نام حضرت علی علیہ السلام کے نامہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حکیمانہ اور مدبرانہ قیادت میں ان دونوں چیزوں پر عمل جاری رکھا ہوا ہے اور ایران گذشتہ 40 برسوں میں خطے اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے چند دفاعی طاقتوں کی صف میں شامل ہوگيا ہے۔

خطیب جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین ابوترابی فرد نے کہا کہ ایرانی حکام ، علماء ، یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں کو حضرت علی علیہ السلام کے سیاسی نظام کی سمت سرعت کے ساتھ حرکت کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : عنقریب اسرائیل کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف اقدام کریں گے، نالیدی باندور

دوسری جانب ایران کے یونیورسٹی طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے تہران میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے مظاہرکرکے، باپردہ طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی کی مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے سیکڑوں طلبہ و طالبات بھارتی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے کرناٹک اور بعض دوسری ریاستوں میں باپردہ طالبات کو تعلیم سے محروم کرنے کی مذمت میں نعرے لگائے۔

احتجاجی طلبہ نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت بھارت سے مذکورہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

طلبہ و طالبان نے ایران کی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا وہ اس معاملے میں حکومت ہندوستان سے باضابطہ بات چیت کرے۔

واضح رہے کہ بھارت کی ریاست کرناٹک نے کچھ دن قبل، اسکولوں اور کالجوں میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکومت کرناٹک کے فیصلے کے خلاف پورے بھارت میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

11:54 شام اپریل 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔