عراق

عراقی فضائیہ کی کارروائی میں داعش کا ایک اور سرغنہ مثنی خضر ہلاک

شیعیت نیوز: عراق میں فضائیہ کی کارروائی میں داعش کا ایک اور بڑا سرغنہ مثنی خضر اور اس کے ساتھی ہلاک ہوگئے۔

سومریہ نیوز کے مطابق، عراق کے سیکیورٹی سے مربوط اطلاع کے مرکز نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے داعش کے مثنی خضر کامل شتران نامی سرغنہ کی کار کو نشانہ بنا کر اسے اور اس کے معاون کو واصل جہنم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ شیعہ علما کونسل کا تعاون

مذکورہ مرکز نے ملک کی سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم کے ساتھ کئے گئے عہد کا پابند بتایا۔

عراق کے سابق وزیر اعظم حیدر العبادی نے 20 مارچ سنہ 2017 کو ملک کی سرزمین کے داعش کے چنگل سے پوری طرح آزاد ہونے کا اعلان کیا، لیکن اس دہشت گرد گروہ کے بچے کھچے عناصر سے ملک کو پاک کرنے کی جد و جہد ابھی بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button