مقبوضہ فلسطین

ایک ہفتے میں تین فلسطینی شہید ، 8 صیہونی زخمی، 129 مقامات پر تصادم

شیعیت نیوز: فلسطین میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کے مراکز اور چوکیوں پر فلسطینیوں کی طرف سے سیکڑوں حملے کیے گئے۔

پچھلے ایک ہفتے کے دوران فلسطینیوں کی طرف سے مجموعی طورپر 129 مقامات پر تصادم ہوا۔ فلسطینیوں کی طرف سے غرب اردن میں متعدد مقامات پرفائرنگ کے 24 واقعات کا اندراج کیا گیا۔ ان حملوں میں تین اسرائیلی فوجی اور پانچ یہودی آباد کار زخمی ہوئے۔

ادھر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران تین فلسطینی شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : قیام پاکستان سے لیکر اب تک نہ صرف ہر تحریک میں علماء نے اپنا معتبر حصہ ڈالا بلکہ ہر مسئلے پر قوم کی رہنمائی میں بڑھ چڑھ کر علمی و عملی کردار ادا کیا، علامہ افتخار نقوی

گذشتہ جمعہ کو 26 مقامات پرفلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں کفر قدوم، قلقیلیہ میں شمالی چیک پوسٹ، بيتا، بيت دجن، تقوع، باب الزاويۃ، بيت إجزا، حوارہ چوکی، بيت دقو، كيسان، دير الحطب، شارع الشلالۃ، عابود، برقہ، أبو ديس، قراوۃ بني حسان عزون، العروب کیمپ، وادي الحراميہ، مفرق زيف، مخماس، مردۃ، بیت ھداسا  اور قرنی شمرون ، جنین میں بير الباشا بجنين اور نابلس میں حوارہ چیک پوسٹ پرحملے کیے گئے۔

جمعرات کے روز 10 مقامات پرفلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔ شعفاط کیمپ ، القدس میںکفر عقب ،الخلیل میں العروب کیمپ، رام اللہ میں ودير غسانہ وہفر قود واليامون ودير استيا،سلفيت وبرقہ اورنابلس میں اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم ہوا۔

بدھ کو اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان تصادم کے 24 واقعات سامنے آئیں۔ منگل کو اسرائیلی فوج نےنابلس میں تین فلسطینیوں 22 سالہ محمد راید الدخیل،28 سالہ ادھم مبروکہ اور 21 سالہ محمد المبساط کو شہید کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button