اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مقبوضہ فلسطین کے عسکلان میں دھماکہ، ایک صیہونی ہلاک

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین کے عسکلان محلے میں ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک صیہونی ہلاک ہوگیا۔

مقبوضہ فلسطین کے عسکلان کے ایک محلے میں ایک کار میں ہوئے دھماکے میں یک صیہونی ہلاک ہوگیا۔ یہ دھماکہ اتوار کی رات کو ہوا، جس میں متعدد صیہونی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس واقعے سے مربوط مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہے لیکن صیہونی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ واقعہ ایسی صورت میں انجام پایا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی حالت اور انکی بڑھتی گرفتاری اور قید کے بعد فلسطینی عوام کی مزاحمت میں مزید شدت پیدا ہو گئی ہے اور فلسطین کی مزاحمتی و استقامتی تنظیموں نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائے ورنہ اُسے جوابی اور انتقامی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرقلقیلیہ میں فلسطینی شہریوں نے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں کو سنگ باری اور پٹرول بموں سے نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ مشرقی قلقیلیہ میں عزون کے مقام پر فلسطینی شہریوں نے قابض آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی کاز کو متحد کرنے اور مزاحمت کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، خالد مشعل

مقامی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی نوجوانوں نے عزون کے قریب یہودی کالونیوں کو ملانے والے چوک پرایک اور کاروں پر سنگ باری کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قابض فورسز نے ایک ایمبولینس لائی، فائرنگ کی اور حملے کے علاقے میں روشنی کے گولے پھینکے۔

ادھر شام کے وقت فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان مشرقی قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر جھڑپیں ہوئیں۔

دریں اثناء فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کورونا کے 18 مریض چل بسے، جب کہ 3538 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

اس دوران فلسطینی علاقوں میں کورونا کے 5162 مریض صحت یاب ہوئے جب کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8073 افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

وزارت صحت کی یومیہ بریفنگ کے دوران جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کورونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 90 اعشاریہ 2 فی صد ہے۔ فعال کیسز کا تناسب 8 اعشاریہ 9 فی صد جب کہ اموات  صفر اعشاریہ نو فی صد ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button