علامہ امدادنسیمی کی ٹریفک حادثے میں ناگہانی وفات پرعلامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت
شیعیت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے سابق سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد و متحرک عالم دین علامہ امداد علی نسیمی کی ٹریفک حادثے میں ناگہانی وفات پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
اپنےتعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عزیزم مولانا امداد نسیمی کے اچانک انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا۔آقای امداد نسیمی ایک بہترین علمی و فکری شخصیت تھے۔قوم کے لیے ان کے اندر بےپناہ درد موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت اور اعلیٰ عدلیہ نوابشاہ میں قتل 6بےگناہ کسانوں کے قاتلوں کو فوری کیفرکردار تک پہنچائے،علامہ مقصود ڈومکی
انہوں نے اپنی زندگی کا قیمتی ترین حصہ قومی خدمات کے لیے وقف کر رکھا تھا۔ مجلس وحدت مسلمین کے لیے ان کی مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دکھ کی اس گھڑی میں سوگواران کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعاگو ہوں







