بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے تحت چنیوٹ میں احتجاجی مظاہرہ
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی طرف سے ملک گیر یوم حجاب کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے اسی سلسلے میں جامعہ بعثت رجوعہ سادات شعبہ خواہران کی جانب سے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اور جامعہ کی پرنسپل محترمہ معصومہ نقوی کی قیادت میں طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،جس میں ہندوستان کے بیہمانہ اقدامات کے خلاف آواز بلند کی گئ اور مسکان خان کو ان کی جرات و بہادری پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کل ایمان، امام المتّقین، جانشین بلا فصل رسول خدا (ص)، امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب (ع) کی ولادت باسعادت
احتجاجی مظاہرے سے محترمہ معصومہ نقوی نے خطاب بھی کیا، انہوں نے کہا دنیا کی کسی طاقت کو یہ اختیار اور حق حاصل نہیں کہ مسلمان خواتین کےحجاب پر انگلی اٹھائے اور اسے غیر قانونی قرار دے ،حجاب خاتون کی عزت اور پاکدامنی کا محافظ ہے اور دین اسلام میں باحجاب خواتین کی بے انتہا قدر و قیمت ہے انہوں نے کہا دنیا میں جہاں کہیں بھی حجاب کے خلاف اقدام کیا جائے گا ہم دختران اسلام حجاب کے دفاع میں میدان میں اتریں گی ۔







