انقلاب اسلامی نے تشیع اور اسلام کے روشن چہرے سے دنیا کو آشنا کیا، علامہ شبیر میثمی

12 فروری, 2022 11:50

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے عالم انسانیت کو انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی نے انسانیت کے چہرے کو نئی تازگی بخشی، تشیع اور اسلام کے روشن چہرے سے دنیا کو آشنا کیا، دنیا میں جہاں کہیں بھی مظلوم ہیں ان حمایت کی اور ظالمین کے سامنے ہمیشہ برسر پیکار رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ایسے یکساں نصاب تعلیم کو مسترد کرتے ہیں جس کا مقصد نئی نسل کو تعصب کے زہر سے آلودہ کرنا ہو، علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نےکہا کہ یہی وجہ ہے کہ عالمی باطل قوتوں کی جانب سے لاتعداد پابندیوں کے باوجود انقلاب اسلامی دینی اور علمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہا ہے، ہم دعاگو ہیں انشاءللہ یہی انقلاب اسلامی امام زمانہ (عج) کے ظہور انور کی راہوں کو ہموار کرے گا۔

1:59 صبح مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔