مقبوضہ فلسطین

حماس نے سمندر کی جانب ایک بڑا میزائل تجربہ کیا ہے، صیہونی میڈیا

شیعیت نیوز: صیہونی میڈیا نے بتایا ہے کہ فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے سمندر کی جانب ایک بڑا میزائل تجربہ کیا۔

صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth کے مطابق فلسطینی تحریک حماس نے منگل کو سمندر میں ایک بڑا میزائل تجربہ کیا ۔

صہیونی میڈیا نے مزید کہا کہ حماس نے تحریک کی فوجی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اپنے تجربات کے حصے کے طور پر غزہ کی پٹی سے سمندر میں 15 میزائل داغے۔

اسرائیلی اخبار نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ حماس کی فوجی شاخ نے اپنے ٹیسٹ آپریشن کے تحت سمندر میں اتنی بڑی تعداد میں میزائل فائر کیے ہیں۔

گزشتہ ہفتے اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ حماس نے غزہ سے سمندر میں دو میزائل تجرباتی بنیادوں پر فائر کیے تھے۔

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ حماس نے سمندر تک اپنی میزائل صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کا سیاسی بحران حل ہو سکتا ہے، سربراہ عمار الحکیم

صیہونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ تحریک نے حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی جانب سے اپنی عسکری صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوششوں کے تحت غزہ سے سمندر میں میزائل داغے ہیں۔

اسرائیلی فوج کو حماس اور فلسطینی جہادی تحریکوں کی جانب سے مستقبل میں کسی بھی تصادم میں عسقلان شہر کے قریب گیس پلیٹ فارمز کو نشانہ بنانے کے اقدامات پر گہری تشویش ہے۔

دوسری جانب غزہ کی پٹی میں 22 مارچ کو اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بانی شہید شیخ احمد یاسین کے زیراستعمال سامان پر مشتمل میوزیم کے افتتاح کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

میوزیم فائل کے انچارج اہلکار اور شیخ احمد یاسین انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر رجب البابا نے بتایا کہ میوزیم کو دو مرحلوں میں قائم کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

پہلا غزہ شہر کے الصبرہ محلے میں بانی شہید کے گھر کو ایک عارضی میوزیم میں تبدیل کرنا۔ دوسرے مرحلے میں مستقل عظیم میوزیم کا قیام ہے، جس میں پانچ سال لگیں گے۔

بابا قدس پریس کو مزید کہا کہ میوزیم فاؤنڈیشن کی ایک بڑی عمارت کا حصہ ہو گا جو غزہ شہر کے مغرب میں تین دونم کے علاقے پر تعمیر کیا جائے گا جہاں ایک دونم میوزیم کے لیے مختص کیا جائے گا۔ اس عمارت میں ایک بڑا ثقافتی مرکز شامل ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button