اہم ترین خبریںایران

اسلامی انقلاب کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پے ایران اللہ اکبر کی آواز گونج اٹھا

شیعیت نیوز: اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات سارا ایران اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔

رپورٹ کے مطابق، اس سال 21 بہمن کی شام لاکھوں ایرانی اپنے گھروں کی چھتوں پر جمع ہو کر انقلاب کی حفاظت اور اس عظیم الشان کامیابیوں پر زور دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : دوحا ائیرپورٹ پر اترا موساد کا طیارہ، قطر خاموش

ہر سال انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر اکیس اور بائیس بہمن کی درمیانی رات کو تہران کے وقت کے مطابق نو بجے ایرانی عوام اپنے گھروں کی چھتوں ، سڑکوں اور گلی کوچوں میں اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی کئی شہری چوکوں میں اللہ اکبر کے نعرے کے ساتھ ملک بھر میں انقلاب اسلامی کی فتح اور عشرہ فجر کے موقع پر چراغاں کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ایرانی عوام اللہ اکبر کے نعروں کے ذریعے اپنے اتحاد اور اسلامی نظام کے ساتھ اپنی وفاداری کا اظہار کرتے اور ایران کے دشمنوں اور سامراج کے منہ پر زوردار طمانچہ لگاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی انقلاب کا واضح پیغام تسلط کے سامنے سرجھکانے کی تردید ہے، صدر آیت اللہ رئیسی

تہران کے عوام نے بھی اسی وقت اللہ اکبر کی آواز لگا کر اپنی ہمدردی، یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا اور آج رات یوم 22 بہمن کی مناسبت سے دارالحکومت کے اہم چوکوں اور بڑے پارکوں میں روشنی کی تقریب کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 22 بہمن مطابق گیارہ فروری کو ایران میں انقلاب اسلامی کامیاب ہوا تھا۔ ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں انقلاب اسلامی کی 43 ویں سالگرہ کا جشن منایا جاتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button