اہم ترین خبریںیمن

یمنی فورسز کا سعودی عرب کے ابھا ائیرپورٹ پر میزائل سے حملہ

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ابھا ائیرپورٹ کو ڈرون طیارے سے نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عرب اتحاد نے سعودی عرب میں ابھا ائیرپورٹ یمنی فورسز کے ڈرون حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فورسز کی جانب سے سعودی عرب کے ظالمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں سعودیہ کے مختلف علاقوں کو بیلسٹک میزائل اورڈرون طاروں سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن، صوبہ حجہ میں جارح سعودی فوجی اتحاد کا ڈرون طیارہ سرنگوں

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی سے ایک بار پھر دھماکے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ برازیل کے وہ نامہ نگار جو کھیل کی خبروں کو کور کرنے کے لئے ابوظہبی میں موجود تھے، انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے میں ایک عمارت کے اندر دھماکے اور آتش زدگی کی خبر دی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق مذکورہ صحافیوں نے ایسی ویڈیو جاری کی ہیں جن میں ایک عمارت میں دھماکے کے بعد شدید آگ اور دھویں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اس دھماکے بعد بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز اور فائر بریگیڈ کے عملے نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی انقلاب کا واضح پیغام تسلط کے سامنے سرجھکانے کی تردید ہے، صدر آیت اللہ رئیسی

دھماکہ کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور تک سنائی گئی اور یمنی میزائلوں کا گزشتہ ہفتوں کے دوران تجربہ کرنے والے اماراتی شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔

بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ایک میزائل حملے کے بعد ہوا ہے جبکہ بعض نے اُسے ایک گیس سیلینڈر کے پھٹنے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ یمنی فورسز گزشتہ ہفتوں کے دوران عرب امارات کے مختلف شہروں اور مراکز کو بارہا اپنے جوابی حملوں کا نشانہ بنا چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button