ایران امریکیوں اور یورپیوں کے موقف میں عملی تبدیلی کا منتظر ہے، وزارت خارجہ ایران

شیعیت نیوز: وزارت خارجہ ایران کے ترجمان نے ویانا مذاکرات کے جاری رہنے کے بارے میں کہا ہے کہ ایران امریکیوں کے مؤقف میں عملی تبدیلی کا انتظار کر رہا ہے۔
یہ بات سعید خطیب زادہ نے آج بروز پیر اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کل سے شروع ہونے والے ویانا مذاکرات کے بار ےمیں کہا کہ ایرانی وفد جو ضروری مشاورت کے لیے چند دنوں کے لیے تہران میں تھا، انشاء اللہ کل ویانا روانہ ہوگا۔ تمام وفود کی کل واپسی متوقع ہے۔ امید ہے کہ دوسری طرف خاص طور پر واشنگٹن نے ضروری فیصلے کیے ہیں۔
وزارت خارجہ ایران کے ترجمان نے کہا کہ پابندیاں ہٹانے کا مسئلہ اور بورجام کے اقتصادی جہتوں سے ایران کو فائدہ اٹھانا بہت کلیدی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ وفود خاص طور پر امریکہ واضح طور پر جوہری معاہدے میں اپنے وعدوں کو پورا کرے اور امید کرتے ہیں کہ ان کے مثبت بیانات عملی طور پر وعدوں میں بدل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم آیت اللہ علی خامنہ ای نے کوو ایران برکت ویکسین کی تیسری خوراک لگوالی
دوسری جانب ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ایک ایسا معاہدہ جس میں زیادہ سے زیادہ دباؤ سے پیدا ہونے والی پابندیوں کو ختم نہیں کیا جائے، وہ ایک اچھے معاہدے کی بنیاد نہیں ہو سکتا ہے۔
یہ بات ایڈمرل علی شمخانی نے ایک ٹویٹ میں کہی۔
ایڈمرل علی شمخانی نے آٹھویں دور میں ویانا مذاکرات کے تسلسل کے بارے میں کہا کہ مذاکرات کے آٹھویں دور کے جاری رہنے کے لیے ایرانی مذاکرات کاروں کا ایجنڈا واضح طور پر متعین کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسا معاہدہ جس میں زیادہ سے زیادہ دباؤ سے پیدا ہونے والی پابندیوں کو ختم نہیں کیا جائے، وہ ایک اچھے معاہدے کی بنیاد نہیں ہو سکتا ہے۔
ایران اور P4+1 گروپ کے درمیان مذاکرات کل (منگل 8 فروری) سے ویانا میں دوبارہ شروع ہوں گے۔