صنعاء ایئر پورٹ پر جارح سعودی عرب کی بمباری، 4 شہید 3 زخمی

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے صنعاء ایئر پورٹ پر 4 بار بمباری کی۔
النشرہ کی رپورٹ کے مطابق مآرب کی جانب یمنی فوج اورعوامی رضا کارفورسز کی پیشقدمی کے بعد گزشتہ ہفتوں کے دوران جارح سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا اور کل 4 مرتبہ صنعاء ایئر پورٹ پر بمباری کی۔
اس سے قبل جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے صعدہ کے الرقو اور قطابر علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 یمنی شہری شہید اور3 زخمی ہوئے۔
سعودی عرب یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔ اس دوران دسیوں ہزار یمنی شہید و زخمی ہوئے اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔ سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے یمن کو اشیاء خوردونوش اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اپنی اپنی پیٹھ تھپتھپا رہا ہے، عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے پول کھول دی
سعودی اتحاد کی بمباری میں یمن کا 85 فی صد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے جس کی وجہہ سے یمن کو بہت سے مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے بحران یمن کے حل کے لئے ایک پائیدار راہ حل کی کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہانس گروند برگ نے جمعے کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وہ عمان کے دارالحکومت مسقط کے دورے پر ہیں اور وہاں یمن کی مرکزی حکومت کے مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام اور عمان کے حکام سے ملاقات کی ہے۔
یمن کے مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد عبدالسلام نے بھی ٹوئٹ کرکے اعلان کیا کہ انھوں نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہانس گرونڈبرگ سے ملاقات کی اور یمن میں انسانی صورتحال اور اس ملک کے عوام کا محاصرہ ختم کئے جانے کی اہمیت کے بارے میں بات چیت کی۔
عبدالسلام نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ یمن کے خلاف جارحیت ، قیدیوں کے تبادلے اور گمشدہ افراد کے بارے میں گفتگو ہوئی۔