عراق

امریکہ اپنی اپنی پیٹھ تھپتھپا رہا ہے، عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے پول کھول دی

شیعیت نیوز: عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کا کہنا ہے کہ داعش کے نئے سرغنہ کے قتل میں ملک کے سیکورٹی اہلکاروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کا کہنا ہے کہ ملک کے سیکورٹی اہلکاروں نے داعش کے جد وجہد اور داعش کے سرغنہ کی خفیہ پناہ گاہ کا پتہ لگانے کے لئے اطلاعات جمع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ مساجد وامام بارگاہوں کو نشانہ بنانےکی کوشش میں مصروف داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے جمعہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ عراقی سیکورٹی فورس نے اس آپریشن میں اہم کردار ادا کیا جس میں داعش کا سرغنہ ہلاک ہوا۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ملک کے سیکورٹی اہلکاروں نے عراق میں داعش کے عناصر کے قتل اور ان کی گرفتاری اور داعش کے سرغنہ کی خفیہ پناہ گاہ کے بارے میں اطلاعات جمع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر زراعت اور رہنما ایم ڈبلیوایم کی کوششوں سے دبئی کے امپورٹرز کی گلگت بلتستان کے پھلوں کی درآمد میں دلچسپی

واضح رہے کہ ذرائع ابلاغ نے گزشتہ رات شام کے صوبے ادلب میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ہیلی بورن آپریشن میں ایک عورت اور چند بچوں سمیت 10 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر دی تھی۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2019 میں داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد القرشی کو داعش کا سربراہ بنایا گیا تھا، القرشی ایک مرتبہ امریکی قید میں بھی رہ چکا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button