لبنان

حزب اللہ سے وابستہ الوفاء پارلیمانی دھڑے کی عشرہ فجر کی آمد پر مبارکباد

شیعیت نیوز: لبنان کی حزب اللہ سے وابستہ الوفاء پارلیمانی دھڑے نے جمعرات کو سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، ایران کی عوام اور حکام کو عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی کی فتح پر مبارکباد پیش کی ہے۔

الوفاء للمقاومہ پارلیمانی دھڑے نے امام خمینی کی یاد اور نام اور عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا کہ یکم فروری 1979 کو فتح، آزادی اور عزت کا ذائقہ محسوس کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے ترک اسلحہ کی شرط کسی بھی قیمت پر قبول نہیں

بیان میں مزید کہا کہ عشرہ فجر کا آغاز فتح کی صبح دنیا کے مظلوموں کے اس خواب کی فتح اور تعبیر ہے جو انقلاب اسلامی ایران سے ظاہر ہوا۔

بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے اقوام کی منصفانہ امنگوں کی حمایت کے لیے، فلسطین کی امنگوں کے لیے خود کو وقف کیا اور دنیا کے مظلوموں کی حمایت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کو حضرت امام حسینؑ کے جوار میں سپرد خاک کردیا گيا

الوفاء پارلیمانی دھڑے نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے اچھی ہمسائیگی اور خطے کے ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنے پر تاکید کی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امام خمینی (رہ) نے مظلوموں کی وہ خواہش پوری کی جس کا اظہار انقلاب اسلامی کی فتح سے ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button