بلوچستان ، سکیورٹی فورسز پر ملک دشمن دہشتگردوں کےبڑے حملے، گھمسان کی لڑائی جاری
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزکسی بھی دہشت گردی کےمقابلےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، سیکیورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ملک دشمن بھارتی و سعودی نواز دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں 15 دہشت گرد جوابی کارروائی میں مارے گئے ہیں جبکہ پاک فوج کے 4 جوان جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجگوراورنوشکی میں سیکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر داخلہ نے بتایا دہشت گردوں نے پنجگور اور نوشکی میں رات گئے بڑا حملہ کیا، جسے ہماری عظیم افواج نے ناکام بنادیا، ، نوشکی میں 9 اور پنجگور میں6 امن دشمن مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یکم رجب المرجب! تمام عالم انسانیت کو سلسلہ امامت کےپانچویں تاجدار امام محمدباقرؑ کا یوم ولادت مبارک
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزکسی بھی دہشت گردی کےمقابلےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، سیکیورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے سکتیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب ہونے والے اس دہشت گرد حملے کے بعد سے اب تک سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے ۔ پاک فوج کے جوان پاک سرزمین کو ان دہشت گردوں کے نجس وجود سے پاک کرنے کیلئے برسرپیکار ہیں۔