ایران

ایرانی انٹیلی جنس نے تندر دہشت گرد گروہ کے اہم دہشت گرد کو گرفتارکرلیا

شیعیت نیوز: ایران میں امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں نے تندر دہشت گرد گروہ کی فوجی شاخ کے دوسرے رکن کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے اس شخص کی شناخت ’’اسماتوس‘‘ کو اعلان کیا تھا جسے ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

نیز اس سے قبل امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں نے اس تندر دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ’’جمشید شارمہد‘‘ کو پکڑلیا تھا۔

واضح رہے کہ تندر دہشت گرد گروہ، ایرانی جوہری سائنسدان ’’مسعود علی محمدی‘‘ میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر اور کابینہ کے ارکان کی جانب سے بانی انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت

دوسری جانب ایران کی ایئر ڈیفنس فورس کو ملی اتحاد و یکجہتی کے نتیجے میں آج عالمی سطح پر فضائی برتری حاصل ہے۔

ایران کی بری فوج کے ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے سربراہ بریگیڈیئر علی رضا صباحی فرد نے بدھ کے روز جنوبی ایران کے جزیروں سیری، تنب بزرگ اور ابوموسی میں قائم ایئر ڈیفنس یونٹوں کے معائنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد ہماری مسلح افواج کی طاقت و توانائی میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی سے پہلے ہماری مسلح افواج مکمل طور سے غیر ملکی مشیروں کے تابع تھیں لیکن آج ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور خاص طو سے ایئر ڈیفنس فورس کی طاقت و توانائی ، عوام کی پشتپاہی اور رہبر انقلاب اسلامی کے فرامین کی پیروی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی بری فوج کی ایئرڈیفنس فورس نے پچھلے تینتالیس برس کے دوران اس شعبے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان کامیابیوں کو نئی نسل اور خاص طور سے بری فوج کے فرض شناس سپاہیوں کو منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

بریگیڈیئرصباحی فرد کا کہنا تھا کہ آج ایرانی قوم اپنی سرنوشت کے تعین کا پورا اختیار رکھتی ہے اور امور مملکت میں شریک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button