اہم ترین خبریںپاکستان

ملک دشمن کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں کو قومی سیاسی دہارے میں شامل کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع

آصف معاویہ نے عام انتخابات میں  شورکوٹ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

شیعیت نیوز: ملک دشمن کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں کو قومی سیاسی دہارے میں شامل کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع۔ کالعدم لشکر جھنگوی کے سہولت کار سابق وزیر داخلہ پنجاب رانا ثناء اللہ کی کوششوں سے کالعدم سپاہ صحابہ کا رہنما آصف معاویہ مسلم لیگ ن میں شامل ، اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ کی تحصیل شورکوٹ کے حلقہ این اے 116 سے ایم این اے کے امیدوار محمد آصف معاویہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما آصف معاویہ مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کے مشورے سے ن لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی اور باقاعدہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رکن جی بی کونسل و رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ احمد علی نوری کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے خصوصی ملاقات

ذرائع کے مطابق آصف معاویہ کو مسلم لیگ ن پنجاب میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف معاویہ کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی کیساتھ اختلافات کے باعث سپاہ صحابہ چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔

آصف معاویہ نے عام انتخابات میں  شورکوٹ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے رہنما کا ن لیگ میں شامل ہونا اور اہم عہدہ ملنا تشویشناک امر ہے۔ مبصرین کے مطابق کالعدم جماعتوں کے افراد کو قومی دھارے میں لانے سے مسائل پیدا ہوں گے اور پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ بھی متاثر ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button