اہم ترین خبریںپاکستان
علامہ ساجدعلی نقوی کا مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی وفات کا اظہار تعزیت
علامہ سید ساجد علی نقوی نے حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و بزرگ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی وفات پرحوزہ علمیہ اساتذہ و طلاب حوزہ و لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔

شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی وفات پر افسوس کا اظہار۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و بزرگ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی وفات پرحوزہ علمیہ اساتذہ و طلاب حوزہ و لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی اعلی اللہ مقامہ کی رحلت پر علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت
انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی رحلت عالم اسلام خصوصاً مکتب اہل بیتؑ کا ناقابل تلافی نقصان ہے ، مرحوم آیت اللہ صافی گلپایگانی انقلاب اسلامی کا مضبوط ستون تھے ۔ انہوںنے اپنی پوری زندگی علوم آل محمدؑ کی ترویج میںصرف کی۔