ایران

واشنگٹن کے سیاسی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق اور ضمانتوں کے شعبے میں بنیادی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے خیالات کو تخلیقی انداز میں تحریر کیا ہے اور مغرب کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کل بروز پیر ایک پریس کانفرنس سے ارنا کے نمائندے کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے ویانا میں مذاکرات کے تازہ دور اور مغربی حکام کے بیانات اور مواقف کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ویانامیں وفود کی واپسی کے بعد ایران کے ناقابل تسخیر حقوق اور جائز مطالبات کا مناسب جواب دیا جائے، تو ہم ایک قابل اعتماد اور دیرپا معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں اور جعلی ڈیڈ لائن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

خطیب زادہ نے کہا کہ پابندیوں کے دائرے میں ایسے معاملات ہیں جو ابھی تک حل نہیں ہوئے ہیں اور مغربی فریق کو اس پر فیصلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تصدیق اور ضمانت کے شعبے میں بنیادی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ مغرب کی طرف سے پابندیوں کے خاتمے کے شعبے میں جواب کا انتظار کر رہے ہیں اور ہم نظریات کے مرحلے سے گزر چکے ہیں، اور ایرانی وفد نے اپنے خیالات کو تخلیقی انداز میں لکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ خامنہ ای کی عشرہ فجر کی آمد کے موقع پر حضرت امام خمینیؒ کے حرم مطہر میں حاضری

دوسری جانب ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران، روس اور چین کی مشقیں سلامتی کو یقینی بنانے کا پیغام ہیں۔

ایران کے بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل شہرام ایرانی نے بحر ہند کے شمالی سمندر میں تین سال سے بھی کم عرصے میں ایران، روس اور چین کی تیسری مشترکہ بحری مشقوں کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں مشترکہ مشق کی اپنی تعریف اور خصوصیات ہیں تاہم ایران، روس اور چین کی مشترکہ مشقوں کی خصوصیت یہ تھی کہ تینوں ممالک کے سمندر میں تین مختلف طرز کے آلات وہتھیار جن کی آپس میں کوئی مشابہت بھی نہیں تھی ایک ساتھ لائے گئےاور تینوں ممالک نے اپنے ملکی ساختہ ساز و سامان کو پیش کیا۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہم دھمکیوں، سازشوں اور پابندیوں کی منحوس مثلث کے باوجود اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر سمندری اور بین الاقوامی میدان میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ اس مشق نے علاقائی ممالک اور اسلامی انقلاب کے دشمن عناصر کو اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ آزاد ممالک مل کر ایک نیا ماڈل قائم کر سکتے ہیں جو ان کے اقدامات، سمندری حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے پر مبنی ہوں اور عالمی امن کا باعث بھی بنیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button