دنیا

امریکہ نے واشنگٹن میں افغان سفارت خانہ بند کردیا

شیعیت نیوز: امریکہ نے واشنگٹن میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف شمالی کوریا نے امریکی دھمکیاں نظر انداز کرتے ہوئے ایک اور میزائل تجربہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت نے افغان سفارت کاروں کوواشنگٹن میں افغانستان کا سفارت خانہ بند کرنے کے فیصلے سے مطلع کردیا ہے۔ لاس اینجلس اورنیویارک میں افغان قونصلیٹ مشنز بھی بند کردئیے جائیں گے۔

امریکی حکومت نے افغان سفارت کاروں کودیا جانے والا استثنیٰ بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی حکومت کے فیصلوں سے متعلق میمو رواں ہفتے کے آغازپرافغان سفارت کاروں کوبھیجا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار کا کہنا ہےکہ افغان مشن یا اس کے اہلکاروں کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں افغان سفارت خانہ اورنیویارک اورلاس اینجلیس میں افغان مشنز بند کئے جائیں گے۔

طالبان نے اگست میں افغانستان میں اقتدارسنبھالا تھا تاہم طالبان حکومت کواب تک امریکہ اور پاکستان سمیت دنیا کے کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔ طالبان کو اقتدار تک پہنچانے میں بھی امریکہ اور پاکستان کا اہم کردار تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی انقلاب کی بدولت ہم اپنی تقدیر خود طے کرتے ہیں، آیت اللہ سید احمد خاتمی

دوسری جانب جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندرمیں کم فاصلے تک مارکرنے والے 2 میزائل فائرکئے۔

شمالی کوریا نے جمعرات کی صبح دو میزائل جاپان کے سمندر کی طرف داغے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے داغے گئے میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) کے باہر گرے ۔

اس سے قبل جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے خبر دی تھی کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف ایک نامعلوم میزائل داغا ہے۔

شمالی کوریا نے دوروز قبل بھی کروزمیزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔ شمالی کوریا ایک مہینے میں میزائل کے6 تجربات کرچکا ہے۔

امریکہ نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائلی تجربے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے بیلیسٹک میزائلوں کے تجربات بین الاقوامی برادری کے لیے سنگین مسئلہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جب تک امریکہ پیونگ یانگ پر برسراقتدار نظام کو گرانے کی اپنی پالیسی کو ختم نہیں کرتا اس وقت تک وہ اپنے میزائیل اور نیوکلیئر پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button