ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کا باہمی تعلقات بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں ایران اور قطر کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کی۔
الجزیرہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کے ساتھ ساتھ ایران و قطر کے تعلقات میں توسیع سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی۔
فریقین نے علاقائی مسائل اور دلچسپی کے کچھ اہم امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری اور بات چیت کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے مختلف سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں ایران اور قطر کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحاد ہمارے ڈرون اور میزائلوں کے نشانے پر ہیں، یمنی کمانڈر علی الموشکی
واضح رہے کہ حسین امیر عبداللہیان نے خطے کے اپنے دورے کے دوران عمان کے بعد قطر کا سفر کیا تھا جہاں انہوں نے امیر قطر و وزیر خارجہ کیساتھ ملاقات و گفتگو کی تھی۔
اس حوالے سے امریکی خبررساں ایجنسی روئٹرز نے لکھا ہے کہ امیر قطر آئندہ چند روز میں واشنگٹن کا دورہ کریں گے جہاں افغانستان کے مسائل کے ساتھ ساتھ یورپ کے لئے قدرتی گیس کی فراہمی اور ایران کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنے ساتھی بھارتی وزیر خارجہ مسٹر جے شنکر کے ساتھ ساتھ اس ملک کی حکومت اور عوام کے لیے یوم جمہوریہ منانے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ہمہ جہت تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت 1950 سے ایک وفاقی جمہوریہ ہے، جس پر جمہوری پارلیمانی نظام کی حکمرانی ہے۔ اس کا معاشرہ تکثیری، کثیر لسانی اور کثیر النسلی رہا ہے۔