دنیا

بھارت نے 1989ء سے ابتک 96 ہزار کشمیریوں کو شہید کیا ہے، منیر اکرم

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے 1989ء سے اب تک 96 ہزار کشمیریوں کو شہید کیا ہے، گیارہ ہزار سے زائد خواتین سے زیادتی کی گئی، ایک لاکھ مکان اور اسکول تباہ کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019ء کے بعد سے 9 لاکھ فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہیں۔ انتہاء پسند ہندوتوا کی طرف سے بھارت کے مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل ان ثبوتوں کا نوٹس لے اور بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جنوب ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے

دوسری جانب بھارت کا یوم جمہوریہ آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی، بھارتی جبر و استبداد کے خلاف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

اب تک کی رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے وادی جنت نظیر کشمیر کے کئی علاقے فوجی چھاؤنی میں بدل دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جامعہ بعثت میں تاریخی جشن ولادت حضرت فاطمہ زہرا ؑکا انعقاد

دریں اثنا آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے 27 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس میں پارٹی نے 4 ہندو امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔

پنڈت منموہن جھا غازی آباد کی صاحب آباد سیٹ سے، بھیم سنگھ بالیان مظفر نگر کی بدھانا سیٹ سے، ونود یادو میرٹھ کی ہستینا پور سیٹ سے اور وکاس سریواستو بارہ بنکی کی رام نگر سیٹ سے مجلس اتحاد المسلمین کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

پارٹی کے ریاستی سربراہ شوکت علی نے کہا کہ آنے والے وقت میں مزید ہندو بھائیوں کو ٹکٹ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مذہب کی بنیاد پر ٹکٹ نہیں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فرقہ پرست کہا جاتا ہے لیکن سچ یہ ہے کہ بی جے پی وہ پارٹی ہے جو مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button