اہم ترین خبریںپاکستان

گلگت سے راولپنڈی جانے والے اہل تشیع خاندان کی گاڑی پر کوہستان میں فائرنگ

گلگت نگرل سے تعلق رکھنے والا شخص فیملی کے ہمراہ راولپنڈی جا رہا تھا کہ کوہستان سزین داس کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کی۔

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے پرامن ماحول کو تباہ کرنے کی سازشیں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ گلگت سے راولپنڈی جانے والی کار پر کوہستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم کار میں موجود افراد محفوظ رہے۔ گلگت نگرل سے تعلق رکھنے والا شخص فیملی کے ہمراہ راولپنڈی جا رہا تھا کہ کوہستان سزین داس کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کوداعش کے ہاتھوں ہولناک تباہی سے بچالیا

دوسری جانب واقعے کے خلاف گلگت میں نگرل کے رہائشیوں نے شہید ملت روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ ادھر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی اور ترجمان مجلس وحدت مسلمین محمد الیاس صدیقی نے واقعے کے بعد کوہستان انتظامیہ سے رابطہ کیا۔ کوہستان انتظامیہ نے ملزمان کی فوری گرفتاری کی یقین دہانی کرا دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button