ایران

بیرون ملک میں مقیم ایرانی شہری ملک کے سفیر ہیں، آیت اللہ رئیسی

شیعیت نیوز: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کل رات روس میں مقیم ایرانی شہریوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ بیرون ملک ایرانی ہمارے سفیر ہیں لہذا وہ دنیا کے کسی کونے میں بھی رہیں ایران کی ترقی و پیشرفت پر توجہ دیں اور اس راستے میں بھرپور کوششں کریں۔

انہوں نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوتین سے اپنی حالیہ ملاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ تعاون کے فروغ اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کو دور کرنے کا سنجیدہ ارادہ ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے مشترکہ مسائل ، اقتصادیات اور تعلقات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے اور بین الاقوامی مسائل میں ایران اور روس کے مضبوط کردار کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امام رضا علیہ السلام کے حرم میں گذشتہ برس 12 افراد مشرف باسلام ہوئے

ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام مسائل کو حل کرنے اور تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

سید ابراہیم رئیسی نے حالیہ مہینوں میں بعض ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہمارے ملک کے تاجروں اور حکام و اہلکاروں کی کوششوں سے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

رئیسی نے بیرون ملک ایرانی طلباء کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے کہا کہ وزارت سائنس، تحقیق و ٹیکنالوجی اور صحت، علاج اور طبی تعلیم کو ان طلباء کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک میں مقیم ایرانی شہری دنیا کے کسی کونے میں بھی رہیں ایرانی ترقی پر توجہ دینی ہوں گی اور اس راستے میں اپنی پوری کوششیں کرنی ہوں گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہماری پالیسی پوری دنیا کے ساتھ متوازن پالیسی اپنانا ہے اور ایران اور روس کے حکام دونوں ممالک کی صلاحیتوں کو فعال کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button