اہم ترین خبریںیمن

یمنی افواج کا امارات اور داعش کے ٹھکانوں پر دو میزائلوں سے حملہ

شیعیت نیوز: یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ شبوہ اور مآرب میں امارات اور داعش کی پیشقدمی کو روکنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ یمنی فورسز نے امارات اور داعش کے ٹھکانوں پر دو میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ صوبہ شبوہ کے عین علاقہ میں جبکہ صوبہ مآرب کے حریب علاقہ میں امارات اور داعش دہشت گردوں کی پیشقدمی کو روک دیا گیا ہے اور اس کارروائی میں دشمن فوج کا کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ امارات اور داعش دہشت گردوں کے ایک اجلاس پر دو میزائل فائر کئے گئے جن سے دشمن کا کافی جانی نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے جزیرہ سقطری میں اسرائیلی پرچم لہرا دیا

اس سے قبل یمنی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ صوبہ شبوہ میں حالیہ دفاعی کارروائی میں 1365 اماراتی، سعودی اور داعشی کرائے کے قاتلوں کو ہلاک کیا گیا ہے جن میں 515 اماراتی کرائے کے قاتل شامل ہیں۔

یحیی سریع نے کہا کہ گذشتہ دنوں میں یمنی فورسز نے صوبہ شبوہ میں سعودی عرب اور امارات سے منسلک داعش دہشت گردوں پر کاری اور مہلک ضرب وارد کرتے ہوئے1365 سعودی اور اماراتی کرائے کے قاتلوں کو ہلاک کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں 515 کرائے کے قاتل اماراتی ہیں۔ جبکہ اس کارروائی میں 850 کرائے کے قاتل زخمی بھی ہوئے ہیں اور 200 کے قریب لاپتہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس کارروائی میں 102 فوجی اور بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا جبکہ کئی پیشرفتہ ٹینکوں کو بھی منہدم کیا گیا۔

یحیی سریع نے کہا کہ شبوہ میں اماراتی کرائے کے قاتلوں کے ٹھکانوں بھی کئی درجن راکٹ اور میزائل برسائے گئے جس کے نتیجے میں دشمن فوج کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ دشمن کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button