لبنان

امریکہ ہمیں اپنے ہی ملک سے تیل اور گیس نکالنے اجازت نہیں دے رہا، لبنانی پارلیمنٹ ممبر

شیعیت نیوز: لبنانی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا کہ امریکہ لبنان کو اپنے علاقائی پانیوں سے تیل اور گیس نکالنے کی اجازت نہیں دے رہا۔

لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے وفادار دھڑے کے ایک رکن حسین الحاج حسن نے کہاکہ ہم سیاست سے متعلق اندرونی مسائل، اقتصادی انحصار کے ساتھ ساتھ محاصرے اور پابندیوں سے متعلق بیرونی حالات کی وجہ سےاپنے ملک میں ایک مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت عزاداری سید الشہداء کیخلاف اپنے ناپاک عزائم سے باز رہے ، علامہ شبیر میثمی

یاد رہے کہ لبنان گزشتہ دو سالوں سے قومی کرنسی (لیرا) کی قدر میں تیزی سے کمی، ادویات، ایندھن اور دیگر بنیادی اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ اپنے شہریوں کی قوت خرید میں زبردست کمی کا شکار ہے، خاص طور پر اگست 2020 میں بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے بعد اس ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے۔

لبنانی پارلیمنٹ ممبر حسین الحاج حسن نے کہا کہ لبنان غریب ملک نہیں ہے لیکن امریکہ لبنان کو سیاسی وجوہات کی بنا پر اپنے تیل اور گیس کے وسائل سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا، اگر ہمارے تیل اور گیس کو نکالا جائے تو اندرونی اور بیرونی قرضوں اور بعض کرپٹ اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود اس ملک کے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر نسیم عباس منتظری مرحوم کی پہلی برسی کا انعقاد، علماء ودانشوروں کاخطاب

قابل ذکر ہے کہ لبنان بجلی اور ایندھن کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہا ہے جب کہ اس کے ساتھ 2020 سے مصر سے گیس اور شام کے راستے اردن سے بجلی کی درآمد کا وعدہ کیا گیا تاہم اس کے خلاف امریکی ویٹو اب بھی برقرار ہے اور اس ملک کوگیس اور بجلی کی فراہمی امریکی قانون سزار کے تابع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button